• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سنکیانگ کے لیے 150 سے زائد خصوصی سیاحتی ٹرینیں چلائے گاتازترین

July 15, 2024

ارمچی (شِنہوا) چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق 2024 میں شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار خطے کے لیے 150 سے زائد خصوصی سیاحتی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

اس طرح کی پہلی سیاحتی ٹرین چین کے جنوبی صوبے جیانگ شی کے شہر نان چھانگ سے روانہ ہونے کے 4 دن بعد جمعے کو سنکیانگ کے شی ہی زی پہنچی تھی۔

یہ ٹرینیں وزارت اور چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اس پروگرام کا حصہ ہے جو ریلوے نے سیاحت کے ذریعے سنکیانگ اور شی زانگ خود مختار خطے کی ترقی میں مدد کے لئے شروع کیا ہے۔

ریلوے کمپنی کے ایک عہدیدار کے مطابق سنکیانگ جانے والی سیاحتی ٹرینوں کا آغاز لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کی خوشحالی سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔ اور اس کا مقصد سیاحت کے کردار سے فائدہ اٹھانا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ کمپنی ریل نیٹ ورکس اور سیاحت کا انضمام بڑھانے، سیاحتی ٹرینوں سے سیاحتی مقامات باہمی منسلک کرنے اور سنکیانگ کی سیاحتی صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے اقدامات جاری رکھے گی۔

رواں سال سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے۔