ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے نے سال 2023 کے دوران سڑکوں کی تعمیر پر 83.2 ارب یوآن (تقریباً 12.3 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
علاقائی شعبہ ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شوئے ڈونگ نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری 66 سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جن میں 22 رواں سال مکمل ہوجائیں گی۔
لی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران سنکیانگ میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ صرف 2022 کے دوران سنکیانگ میں سڑکوں کی تعمیر پر 74.8 ارب یوآن سے زیادہ خرچ کئے گئے جو 2018 کے بعد ایک نیا ریکارڈ ہے۔
سنکیانگ میں ایکسپریس وے کی مجموعی لمبائی 11 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ تمام پریفیکچر سطح کے علاقوں اور تقریباً 90 فیصد کاؤنٹی سطح کے علاقوں کو ایکسپریس وے کی مدد سے قابل رسائی بنایا گیا ہے۔
گزشتہ برس جون میں صحرائے تکلی مکاں سے گزرنے والی ایک نئی شاہراہ کو فعال کیا گیا تھا۔