• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،سنکیانگ کی جنوری تا فروری غیرملکی تجارت میں زبردست اضافہتازترین

March 19, 2024

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے کی غیر ملکی تجارت میں رواں سال کے پہلے دو ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 51.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ ارمچی کسٹمز کے مطابق، اس مدت کے دوران خطے کی کل درآمدات اور برآمدات کی مالیت 63ارب69کروڑیوآن(تقریباً 8 ارب 97کروڑ ڈالر)تک پہنچ گئیں۔

جنوری سے فروری کے دوران اس خطے نے دنیا بھرکے 186 ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت کی۔ وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ اس کی تجارت کا حجم 43ارب74کروڑیوآن رہا جو مجموعی تجارت کا 68.7 فیصد ہے۔

سنکیانگ کے نجی اداروں کی اس عرصے کے دوران غیر ملکی تجارت کے حوالے سےکارکردگی زبردست رہی اوران کی تجارتی قدرگزشتہ سال کے مقابلے میں48.1 فیصد اضافے سے59ارب81کروڑ یوآن تک پہنچ گئی، جو خطے کی مجموعی تجارت کا 93.9 فیصد ہے۔