• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سنکیانگ کی رہائشی عمارت میں آ تشزدگی سے 10 افراد ہلاک ، 9 زخمیتازترین

November 25, 2022

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی ایک عمارت میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق آگ ارمچی کے ضلع تیان شان کے علاقہ میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں جمعرات کی رات  7 بجکر 49 منٹ پر لگی تھی جسے رات 10 بجکر 35 منٹ پر بجھادیا گیا۔

ہنگامی علاج فراہم کرنے کے باوجود 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 دیگر افراد زخمی ہوئے تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے۔