اُرمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں ایک بڑی لاگت کے حامل 750 کلو وولٹ الٹرا ہائی وولٹیج پاورٹرانسمیشن اورالیکٹریکل سب اسٹیشن کے منصوبے پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ گرڈ کی سنکیانگ برانچ کے مطا بق اس منصوبے پر مجموعی طور پر 4.62 ارب یوآن (تقریباً 66 کروڑ70لاکھ امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جوکہ اس خطے میں کسی بھی پاور گرڈ منصوبے کی سب سے بڑی واحد سرمایہ کاری ہے۔
یہ با ئن گو لِن منگولین خود اختیارپریفیکچرمیں تعمیر کیا جائے گا اور2025 میں کام شروع کر دے گا۔
توقع ہے کہ اس منصوبے سے سنکیانگ اوراس کے ہمسایہ صوبے چھنگ ہائی میں پاور گرڈ آپس میں منسلک ہوں گے اور اس سے دو صوبائی سطح کے علاقوں کو ملانے والے ریل روڈ کے لیے بجلی کی فراہمی اورتوانائی کے ذخیرے کو فروغ ملے گا۔
سنکیانگ کے پاور گرڈ میں 14ویں پانچ سالہ منصوبےکی مدت (2021تا2025) کے دوران 110 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو کہ 13ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2016تا2020) سے 55 فیصد زیادہ ہے۔