ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں رواں سال کے آغاز سے ہی آئس اینڈ اسنو کی سیاحت میں تیزی کی بدولت سیاحت میں بھرپور واپسی ہو رہی ہے ۔
علاقائی محکمہ ثقافت اور سیاحت کے مطابق سنکیانگ میں جنوری اور فروری کے دوران مجموعی طور پر2 کروڑ23 لاکھ سیاحوں نے دورہ کیا جبکہ اس کی سیاحت کی آمدنی 11.6 فیصد اضافے کے ساتھ 16.3 ارب یوآن (تقریباً 2.4 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی ہے ۔
آئس اینڈ اسنو کے سنہری عرض البلد میں واقع سنکیانگ میں اس وقت 84 اسکی تفریح گاہیں موجود ہیں اور یہ موسم سرما کے کھیلوں کے شائقین کے لئے ایک ترجیحی منزل بن گیا ہے۔
علاقائی حکام نے آئس اور اسنو سیاحت کو بہتر طور پر ترقی دینے کے لئے حالیہ برسوں کے دوران اسکی رانی کے برف زار میں بنے ہوئے ڈھلانی راستوں کے معیار کو بہتر بنانے اور خدمات کی سہولیات کو بہتر بنانے سمیت متعدد اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کیا ہے۔
رواں سال کے موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران سنکیانگ میں سرکردہ 5ایس گریڈنگ کی تفریح گاہوں میں جنوری کے آخرتک 1 لاکھ 21 ہزار 800 لو گوں نے دورہ کیا جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.94 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے تقریباً 1 کروڑ 99 لاکھ 60 ہزاریوآن کی کمائی ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 80.16 فیصد زیادہ ہے۔