ارمچی(شِنہوا) چین کےشمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارخطے میں رواں سیزن کے دوران گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی گئی ہے۔
وزارت زراعت و دیہی امور کے ماہر پینل کے مصدقہ جائزوں کے مطابق، سنکیانگ میں 500 ایم یو،1200ایم یو اور10ہزار490ایم یو رقبے پرمشتمل تین وسیع کھیتوں سے فی مُو (تقریباً 0.067 ہیکٹر) موسم سرما کی گندم کی ریکارڈ پیداوارحاصل ہوئی۔
ہو چھینگ کاؤنٹی میں 500 ایم یو گندم کے کھیت سے 795.8 کلوگرام فی ایم یو ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ۔
ہوچھینگ کے زرعی سروس اسٹیشن کے اہلکار یو چھینگ یونگ نے کہا کہ ہم نے گندم کی بوائی کے لیے 'شیڈونگ 0358' بیج کا انتخاب کیا،پانی کی بچت پر مبنی آبپاشی کی تکنیک کو اپنایا اور پودوں کی نشوونما کے لیے کھاد کا براہ راست پودوں کے اوپر استعمال کیا۔
علاقائی زراعت و دیہی امور محکمے کے اہلکار تانگ یی وو نے کہا گندم کی فی یونٹ پیداوار میں اضافہ سنکیانگ میں اناج کی پیداوار میں مربوط بہتری کو ظاہر کرتا ہے اور یہ کہ اس سے قبل تجرباتی پیمانے پرحاصل کردہ اعلیٰ پیداوار اب خطے میں وسیع رقبے کے کھیتوں سے حاصل کی جارہی ہے۔