بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار خطے میں واقع چین کی تیل و گیس پیدا کرنے والی معروف کمپنی چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) کی تاریم آئل فیلڈ نے 6 لاکھ کلوواٹ فوٹو ولٹک (شمسی توانائی) بجلی کے پیداواری منصوبے کو کامیابی سے گرڈ سے جوڑدیا ہے۔
تاریم آئل فیلڈ کی کل نصب شدہ شمسی توانائی صلاحیت 13 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
شمسی توانائی بجلی منصوبے کی تعمیر کا آغاز مئی 2023 میں ہوا تھا جو 13.3 مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
منصوبے کی سالانہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1.04 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو 3 لاکھ 12 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی سالانہ بچت اور 8 لاکھ 12ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کے مساوی ہے۔
توقع ہے کہ اس منصوبے سے آئل فیلڈ کی ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی تیزی ہوگی اور مقامی بجلی کا ڈھانچہ بہتر ہوگا۔
سنکیانگ میں واقع تاریم بیسن چین کا سب سے بڑا پیٹرولیفرس بیسن ہے جو زیر زمین ملک کے انتہائی گہرے تیل و گیس کے وسائل کے 60 فیصد سے بھی زائد ہے۔