• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کا سابق سینئر عہد یدار رشوت ستانی کے الزام میں گرفتارتازترین

August 16, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ عوامی استغاثہ کی ہدایت پر چھونگ چھنگ بلدیہ عوامی استغاثہ نے سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن جیاؤ شیاؤ پھنگ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بدھ کے روز بتایا کہ جیاؤ  نے کور کے ڈپٹی کمانڈر کے طور پر  بھی کام کیا  جبکہ ان پر رشوت ستانی کا الزام ہے۔

قومی نگران کمیشن نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کے سپرد کردیا ہے۔

مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے۔