• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،صوبہ آنہوئی میں جنوری،فروری کے دوران غیر ملکی تجارت میں 12.8 فیصد اضافہتازترین

March 11, 2024

ہیفے(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی میں گزشتہ سال اشیا کی کل درآمدات و برآمدات  12.8 فیصد اضافے کے ساتھ 122.51 ارب یوآن (17.26 ارب امریکی ڈالر)کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

ہیفے کسٹمز کے مطابق  صوبے کی برآمدات گزشتہ سال 17.5 فیصد اضافے کے ساتھ 81.46  ارب یوآن ہو گئی، جبکہ درآمدات 2023 کی اسی مدت سے 4.5 فیصد اضافے کے ساتھ  41.05 ارب یوان یوآن رہی ہیں۔

نجی اداروں کا صوبے میں غیر ملکی تجارت کی ترقی میں اہم کردار رہا۔ اس عرصے کے دوران نجی اداروں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 63.51 ارب یوآن تک پہنچ گیا، جو صوبے کے مجموعی غیر ملکی تجارت کے حجم کا 51.8 فیصد بنتا ہے۔

آنہوئی اور بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دارممالک کے درمیان تجارت رواں سال کے پہلے دو ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت14فیصد اضافے کے ساتھ 63.05 ارب یوآن رہی جو صوبے میں مجموعی غیر ملکی تجارت کے حجم کا 51.5 فیصد بنتا ہے۔