ہائیکو (شِنہوا) چین کا خوشگوار موسم کے حامل جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان رواں سال چین۔ فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرانس کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی تعاون کو فروغ دے گا۔
دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر چین اور فرانس مشترکہ طور پر ثقافت اور سیاحت کے سال کی میزبانی کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو خوشگوار ثقافتی تجربات مہیا کئے جاسکیں۔
سیاحت، ثقافت، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور کھیلوں کے صوبائی محکمہ نے کہا کہ ہائی نان مختلف سیاحتی وسائل استعمال کرتے ہوئے فرانس میں ہائی نان سیاحتی و ثقافتی تبادلے کے لئے یورپی مرکز کے قیام میں پیشرفت ، سیاحتی سرگرمیوں ، ثقافت اور سیاحت میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا۔
محکمہ نے کہا ہےکہ یورپ ہائی نان کے لئے غیرملکی سیاحوں کی ایک اہم مارکیٹ ہے۔ 2019 میں 4 لاکھ 10 ہزار یورپی سیاح ہائی نان آئے تھے جن میں 7 ہزار 381 فرانسیسی تھے۔ فرانس اور دیگر یورپی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی کافی گنجائش موجود ہے۔
چین آزمائشی بنیادوں پر فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین اور ملائیشیا کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے یکطرفہ ویزا فری پالیسی پر عمل درآمد کررہا ہے۔ جس کے دوران یکم دسمبر 2023 سے 30 نومبر 2024 تک ان 6 ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ کے لیے ویزا کے بغیر چین میں داخل ہوسکتے ہیں اور قیام کرسکتے ہیں تاہم ان کا یہ قیام 15 روز سے زائد نہیں ہوگا۔