• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،صوبے انہوئی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ، 7 کان کن ہلاکتازترین

March 12, 2024

ہیفے(شِنہوا) چین کے مشرقی  صوبے انہوئی میں  کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور دو ملبے تلے دب گئے۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ دن تقریباً 12 بج کر 10 منٹ  پر ہوای ہی انرجی کی شی چھیاؤ کولئے کی کان میں پیش آیا جہاں 24 کان کن زیرزمین کان کے شافٹ میں کام کر رہے تھے۔

شِنہوا کے نامہ نگاروں کو جائے وقوعہ پر معلوم ہوا کہ 22 کان کن، کان سے باہر واپس نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم شدید زخمی8 میں سے 7 کان کن  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

باقی دو لاپتہ کارکنوں تک پہنچنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

شی چھیاؤ کوئلے کی کان ایک بڑی سرکاری کان ہے جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 96 لاکھ ٹن ہے۔