گوانگ ژو (شِنہوا) مینوفیکچرنگ کے مرکز اور چین کی غیر ملکی تجارت میں سب سے بڑا کردار ادا کرنے والے صوبہ گوانگ ڈونگ کی غیر ملکی تجارت رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 68 کھرب 30 ارب یوآن (تقریباً 966.7 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔
صوبا ئی کسٹمز حکام کے مطابق یہ غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہے ۔
گوانگ ڈونگ کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 6.8 فیصد بڑھ کر 43 کھرب90 ارب یوآن ہو گئی ہیں جبکہ درآمدات 5.9 فیصد کم ہو کر 24 کھرب 40 ارب یوآن ہو گئیں۔
گوانگ ڈونگ کا سب سے بڑی تجارتی شراکت دار جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن (آسیان ) ہے۔ صوبے کی آسیان کے لئے درآمدات اور برآمدات جنوری سے اکتوبر تک کے عرصہ کے دوران 11کھرب یوآن رہیں جو کہ 10 فیصد اضا فہ ہے۔
گوانگ ڈونگ کی امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں اس عرصہ کے دوران سالانہ بالترتیب 8.6 فیصد اور 8.2 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران اس کی مکینیکل اورالیکٹریکل مصنوعات کی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جو کہ صوبے کے مجموعی برآمدی حجم کا 66.6 فیصد ہے۔
سولر سیلز کی برآمدات میں 37.1 فیصد اضافہ ہوا، لیتھیم آئن بیٹری کی برآمدات میں 47.8 فیصد اضافہ ہوا اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی برآمدات میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوا۔
گوانگ ڈونگ کی زرعی مصنوعات کی درآمدات میں 12.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔علاوہ ازیں اناج کی درآمدات میں 27 فیصد اور آبی مصنوعات کی درآمدات میں 44.2 فیصد اضافہ ہوا۔