گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبےگوانگ ڈونگ میں بدھ کی صبح ایک ایکسپریس وے پر سڑک منہدم ہونے سے 18 گاڑیاں کھائی میں جا گریں جن میں سوار 24 افراد ہلاک ہو گئے۔
می ژو شہر کے حکام نے بتایا کہ مزید 30 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
می ژو کی حکومت کے مطابق سڑک منہدم ہونے کا واقعہ می ژو شہر میں می ژو-ڈابو ایکسپریس وے کے ایک حصے پر بدھ کو رات کے آخری پہر 2 بج کر 10 منٹ کے قریب پیش آیا جبکہ سڑک کے انہدام کا رقبہ 184.3 مربع میٹر ہے۔
امدادی کارروائیوں میں 500 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔