گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ سے بین الاقوامی تجارت کے طورپر چلنے والی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد سال2024 کے پہلے دو ماہ میں 166 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔
محکمہ کسٹمزکی جنرل انتظامیہ(جی اے سی سی ) کےمطابق ٹرینوں کی مجموعی تعداد میں سےبرآمدی ٹرینوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں12.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہےجو اس عرصے میں ایک نئی بلندی کوبھی چُھو گیاہے۔
گوانگ ڈونگ سے یورپ جانے والی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کو عام طور پر اپنی منزل تک پہنچنے میں 12 سے 18 روز لگتے ہیں جبکہ بحیرہ احمر کے بحرانوں سے متاثرہ بحری جہازوں کو جنوبی افریقہ میں کیپ آف گڈ ہوپ کے گرد چکر لگانے میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت لگتا ہے۔
جی اے سی سی کی گوانگ ڈونگ ذیلی انتظامیہ کے مطابق گوانگ ڈونگ کسٹمز کاروباری اداروں کے ساتھ سرگرم انداز میں تعاون کر رہا ہے اوردرہِ الاتائو، ہورگوس اور مان ژولی جیسی بڑی کسٹم بندرگاہوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جارہا ہے، جس کی بدولت چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے لیے راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔