کُن منگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں دو الگ الگ واقعات میں جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔
مقامی محکمہ ِ تشہیر نے بتایا کہ لِن کانگ شہر کے گاؤں ڈوگے میں ہفتے کی شام 6 بج کر 10 منٹ کے قریب جنگل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جہاں آگ نے تقریباً 5.33 ہیکٹررقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
میونسپل محکمہِ تشہیر کے مطابق ایک اور واقعے میں وین شان شہر کےجنگل میں لگنے والی آگ سے بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔
دونوں مقامات پربھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔