• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، صوبہ جیانگ سو میں فیکٹری میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 2 لاپتہتازترین

February 18, 2024

نانجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر نان تونگ میں ایک فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے۔

ہائی آن ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے کہا کہ نان تونگ کے دائرہ اختیار کے تحت ایک کاؤنٹی سطح کے شہرہائی نان میں اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے زون میں ایشیا پیسیفک لائٹ الائے (نان تونگ) ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی ایک ورکشاپ میں اتوار کی مقامی وقت کے مطابق الصبح  2 بج کر 11 منٹ پر دھماکہ ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔