بیجنگ (شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنشی کی صوبائی کمیٹی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری شانگ لی گوانگ کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔
ایس پی پی نے بدھ کوایک بیان میں کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد شانگ لی کے خلاف کیس کو نظرثانی اور استغاثہ کے لیے پروکیوریٹری اتھارٹی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق کیس کی قانونی چارہ کارروائی کا عمل جاری ہے۔