تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال شمالی صوبہ شنشی میں غیرروایتی قدرتی گیس کی سالانہ پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 20.2 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ 2022 میں 11.33 ارب مکعب میٹرز تک پہنچ گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
غیر روایتی قدرتی گیس میں بنیادی طور پر شیل گیس، کول بیڈ میتھین ، اور سینڈ اسٹون گیس شامل ہوتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق شنشی میں زمین سے 2 ہزار میٹر نیچے 83.1 کھرب کیوبک میٹرز کول بیڈ میتھین کا ذخیرہ ہے جو ملک کے مجموعی ذخائر کا تقریباً 30 فیصد ہے۔
کول بیڈ میتھین کا دریافت ذخیرہ 667.5 ارب مکعب میٹرز ہے۔
صوبائی بیورو برائے شماریات کے مطابق صوبہ شنشی ، 14 ویں پا نچ سالہ ترقیاتی منصوبے (2025-2021) کے تحت ایک قومی غیر روایتی قدرتی گیس مرکز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔