تائی یوان (شِنہوا) چین کے شمالی صوبےشنشی میں کوئلے کی ایک کان کے زیر زمین گودام میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے تمام 7 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
کاؤنٹی حکومت نے جمعہ کو بتایا کہ آخری کان کن کی لاش جمعہ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر نکالی گئی جس سے ژونگ یانگ کاؤنٹی میں تاؤ یوان شین لونگ کوئلہ صنعتی کارپوریشن کی کوئلے کی کان میں امدادی کارروائیاں ختم ہوئیں۔
کان کے سربراہ گاؤ نائی چھن نے کہا کہ کوئلے کے ڈھیر پر مشتمل گودام پیر کی رات 10 بج کر 45 منٹ پر اس وقت گر ا جب کان کن کوئلے کے خراب فیڈر کی مرمت کر رہے تھے جس کے نتیجے میں 7 کان کن دب گئے۔
گاؤ نے کہا کہ منہدم ہونے والے کوئلے کے گودام سے اس کے نیچے پانی کا پائپ ٹوٹنے کے باعث پانی کا بہاؤ شروع ہوا جس سے امدادی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔