چھینگ ڈو(شِنہوا)چین کےجنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر دی یانگ میں صاف توانائی کے آلات پر 2022 ورلڈ کانفرنس شروع ہوگئی۔
تین روزہ ایونٹ میں دنیا بھر میں صاف توانائی کے آلات اور متعلقہ شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز، کامیابیوں اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی، جس میں آٹوموبائل مینوفیکچرنگ میں نئی توانائی کی ٹیکنالوجیز کی ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ ہائیڈرو، ونڈ، بائیو انرجی، ٹائیڈل انرجی اور سولر انرجی کے استعمال میں بنیادی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی۔
21 ممالک اور خطوں کے 2ہزار سے زیادہ حکام، اسکالرز اور صنعت کے لوگوں نے اس تقریب میں ذاتی طور پر یا ورچوئلی شرکت کی۔
اس کانفرنس کی میزبانی سیچھوان کی صوبائی حکومت اور وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر کی ہے۔
سیچھوان صاف توانائی کی صنعت کو ترقی دینے میں ایک پاور ہاؤس ہے۔ صوبے میں صاف توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 10کروڑ20لاکھ کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے، جو کل نصب شدہ صلاحیت کا 85.8 فیصد ہے۔