بیجنگ(شِنہوا)چین نے رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 6کروڑ 23لاکھ ٹن سویابین درآمد کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق صرف جولائی کے دوران ملک کی سویابین کی درآمدات 97 لاکھ 30 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں جو جون کے دوران 1 کروڑ 2 لاکھ 70 ہزار ٹن سے کم ہیں لیکن گزشتہ سال کے اسی مہینے میں درآمد کی گئی 78 لاکھ 80 ہزار ٹن سے زیادہ ہیں۔
پہلے سات ماہ کے دوران سویابین کی درآمدات کی فی ٹن قیمت گزشتہ سال کی نسبت 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4،344.6 یوآن (تقریباً 605.39 امریکی ڈالرز) رہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے سویابین درآمد کنندہ کی حیثیت سے ملک نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 9 کروڑ 10 لاکھ 80 ہزار ٹن سویابین درآمد کیا۔
درآمد شدہ سویابین کو عام طور پر چین میں جانوروں کے چارے کے لئے کھانے میں ڈالا جاتا ہے۔