بیجنگ(شِنہوا)چین میں سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے گوانگ ڈونگ کی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین چھن جی شِنگ کورشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایس پی پی نے منگل کو کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے اس کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد چھن کا کیس نظرثانی اور استغاثہ کے لیے پروکیوریٹری ایجنسی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
کیس کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔