• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سرکاری فنڈز کے اثاثے 273.6 کھرب یوآن تک پہنچ گئےتازترین

February 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سرکاری فنڈز(پبلک آفرنگ فنڈز) کے زیر انتظام اثاثے جنوری میں 273.6 کھرب یوآن (تقریباً 38.5 کھرب ڈالر) تک پہنچ گئے۔

چین کی اثاثہ جات مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اثاثوں کی قدرمیں 2023 کے دوران ریکارڈ کردہ 276 کھرب یوآن کی نسبت کمی ہوئی۔

اس دوران کلوز اینڈ فنڈز کی قدر تقریباً 37.9 کھرب یوآن جبکہ اوپن اینڈ فنڈز کی قدر 235.7 کھرب  یوآن ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کےمطابق 145 فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں میں 49 غیر ملکی اور 96 ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔