بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر تجارت لینگ جی نے کہا ہے کہ ان کے ملک سرکاری خریداری میں غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت کا خیرمقدم کرےگا۔
سرکاری خریداری سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ہونیوالی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ ادارہ جاتی کھلے پن کو توسیع دی جا رہی ہے اور منصفانہ مقابلے کے اصول پر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سرکاری خریداری میں برابری کی بنیادغیر ملکی کمپنیوں کے حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے لیے قومی سطح کے سلوک کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔
گول میز کانفرنس میں سیمنز، آئی بی ایم اور فلپس سمیت غیر ملکی کمپنیوں اور غیر ملکی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔