• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،سرمایہ کاری میلے میں تقریباً 500 ارب یوآن مالیت کے معاہدوں پر دستخطتازترین

November 21, 2022

شین یانگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں جمعہ کو شروع ہونے والے سرمایہ کاری میلے میں499 ارب 20کروڑ یوآن (تقریباً70ارب22 کروڑ ڈالر) مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ تجارت کے مطابق، لیاؤننگ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری و تجارت2022 میں ذہین مینوفیکچرنگ اور نئی توانائی سے لے کر نئے مواد تک کے 315 سودوں پر دستخط ہوئے۔

کھلی معیشت کے چینل میں توسیع، ماحول دوست ترقی کا اشتراک  کے عنوان سے ہونے والے اس میلے کا مقصد لیاؤننگ کے احیاء اور ترقی کی کامیابیوں اور صوبے اور دیگر شراکت داروں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

میلے کے دوران جاپان اور کوریا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون سے متعلقہ کئی ایک سرگرمیوں کا  بھی انعقاد کیا جائے گا۔