• Sterling, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سرنگ کا پل گرنے سے پانچ افراد لاپتہ ہوگئےتازترین

August 03, 2024

چھنگ دو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں ہفتہ کو سیلابی ریلے اورمٹی کے تودے گرنے سے سرنگ کا پل گرنے سے پانچ افراد لاپتہ ہوگئے،امدادی کارکنوں نے ایک شخص کوبچا لیا۔

مقامی حکام  کے مطابق  پل گرنے سے  تین گاڑیاں نیچے گر گئیں،جن میں چھ افراد سوار تھے،لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 گانژی تبت خود اختیارپریفیکچر کے شعبہ تشہیر کے مطابق یاآن-کانگ ڈنگ ایکسپریس وے پر کانگ ڈنگ سٹی اور لوڈںنگ کاؤنٹی کے درمیانی سیکشن میں دو سرنگوں کو ملانے والا پل ہفتے کی علی الصبح تقریباً 3 بج کر 30 منٹ  پر گر گیا تھا۔