بیجنگ(شِنہوا) وزارت تجارت کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سروس آؤٹ سورسنگ صنعت میں مسلسل توسیع ہوئی ہے۔
چینی کمپنیوں نے اس عرصے کے دوران 12.6 کھرب یوآن (تقریباً 175 ارب امریکی ڈالرز) کی مالیت کے سروس آؤٹ سورسنگ معاہدے کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 15.5 فیصد زیادہ ہیں۔
مجموعی طور پر آف شور سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت گزشتہ سال کی نسبت 17.1 فیصد بڑھ کر 719.5 ارب یوآن ہوگئی۔
صنعت نے جنوری سے جولائی کے دوران 3 لاکھ 70 ہزار نئے افراد کو بھرتی کیا جن میں سے 72.6 فیصد افراد یونیورسٹی کی ڈگری یا اس سے اعلیٰ تعلیم کے حامل تھے۔