بیجنگ (شِنہوا) چین رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لیے نئے ترقیاتی نمونے کو فروغ دینے کے لیے، سستے مکانات کی منصوبہ بندی اور تعمیر پر توجہ دے گا اور عام اور ہنگامی استعمال کے لیے عوامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور شہروں کے دیہات کی تزئین و آرائش پر توجہ دے گا۔ وزیربرائے ہاؤسنگ وشہری دیہی ترقی نی ہونگ نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو قومی مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس کے موقع پر کیا۔