بیجنگ (شِنہوا) چین بھر میں بہار تہوار تعطیلات کےدوران قصبے کی سطح کے طبی اور شہری کمیونٹی صحت مراکز نے 65 برس اور اس سے زائد عمرکے 98 لاکھ افراد کو گھر وں میں صحت کی خدمات فراہم کیں اور متعلقہ دورے کئے۔
قومی صحت کمیشن کے ایک عہدیدار فو وائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نچلی سطح کے ان اداروں نے عمر کی اس حد میں 1 کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد کو صحت بارے مشاورت فراہم کی اور 40 ہزار سے زائد مریضوں کو منتقل کیا۔
نگراںی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے فو نے کہا کہ نچلی سطح کے صحت اداروں کی جانب سے منتقل کردہ مریضوں کی مجموعی تعداد میں تعطیلات سے قبل کے عرصے کی نسبت کمی آئی۔
فو نے کہا کہ گزشتہ دسمبر سے چین نے 65 برس یا اس سے زائد عمر کی اہم آبادی اور بنیادی صحت کے مسائل کا شکار افراد کے لئے صحت کے سروے اور متعدد سطح پر صحت خطرات بارے درجہ بندی کی ہے۔
فو نے کہا کہ اس کوشش کو آگے بڑھاتے ہوئےمتعلقہ حکام نے نوول کرونا وائرس انفیکشن کے زیادہ یا درمیانے درجے کے خطرات میں مبتلا لوگوں سے ہفتہ وار رابطوں کو برقرار رکھا تاکہ ان کی صحت بارے علم رہے ۔
ان اہم کمزور آبادیوں میں ابتدائی تشخیص، شناخت، مداخلت اور منتقلی پر بھی عملدرآمد کیا گیا جن میں ایک بار انفیکشن ہونے کے بعد شدید بیماری کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔