• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تعطیلات کے قریب آتے ہی ٹرین ٹکٹس کی فروخت بلند تر ین سطح پر پہنچ گئیتازترین

September 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز  2 کروڑ 28 لاکھ 80 ہزار ٹرین ٹکٹس فروخت کئے گئے ہیں جس نے ایک دن میں ٹکٹس کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 

چائنہ ریلوے کے مطابق مجموعی طور پر 2 کروڑ 9 لا کھ 50 ہزار ٹرین ٹکٹ چین کی سرکاری ریلوے ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ      12306.cn اور اس کی ڈیجیٹل ایپ پر فروخت ہوئے۔

جمعہ کو وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے پہلے دن کے لئے ٹرین ٹکٹس کی قبل از وقت فروخت کی گئی جو اس سال 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

چائنہ ریلوے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ٹکٹس کی فروخت کا حجم لوگوں کی سفری طلب اور معاشی و سماجی ترقی کے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 ستمبر کو ریکارڈ ٹکٹس کی فروخت آ مدہ وسط خزاں تہوار اور قومی دن گولڈن ویک تعطیلات کے دوران سفر کی مضبوط طلب کی نشاندہی کرتی ہے۔

توقع ہے کہ 27 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والے 12 روزہ سفری رش کے دوران چین میں 19 کروڑ ریلوے دورے ہوں گے۔

رواں سال 29 ستمبر کو ہونے والا وسط خزاں کا میلہ ایک روایتی چینی تہوار ہے جس میں عام طور پر خاندان سے دوبارہ ملنے، پورے چاند اورمون کیک کی تقریب ہوتی ہے۔