• Sterling, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تائیوان کے کن من وفد کا آبنائے پار تبادلے بڑھانے کا مطالبہتازترین

August 23, 2024

بیجنگ (شِںہوا) تائیوان کی کن من کاؤنٹی کے وفد نے دورہ بیجنگ میں آبنائے پار کاؤنٹی اور چینی مین لینڈ کے درمیان تبادلے و تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وفد نے گزشتہ روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان امور دفتر اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سونگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس سے تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری اداروں کو چینی مین لینڈ میں بہتر حالات اور وسیع تر گنجائش میسر آئے گی۔

سونگ نے کہا کہ ان رہنما اصولوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے سمیت آبنائے پار اقتصادی اور ثقافتی تبادلے و تعاون کو فروغ دیا جائیگا، مختلف شعبوں میں مربوط ترقی کووسعت دی جائی گی اور تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ چینی مین لینڈ کی ترقیاتی کامیابیوں میں اشتراک یقینی بنایا جائےگا۔

سونگ نے "تائیوان کی آزادی" کے حامیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کا بھی عہد کیا اور فریقین کے درمیان اہلکاروں کے معمول کے تبادلے اور باقاعدگی سے رابطوں اور تعاون میں پیشرفت سے متعلق چینی مین لینڈ کا عزم دہرایا۔

سونگ نے کہا کہ ہم شیامن اور کُن مِن کی مربوط ترقی میں بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کن من کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ آبنائے پار تعلقات کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے1992 کے اتفاق رائے پر عمل اور "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کریں۔

وفد کے ایک رہنما اور کن من کے مقامی چیف قانون ساز ہونگ یون تیائن نے دونوں اطراف کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر کن من اور شیامن کے درمیان جڑواں شہر کی زندگی کی منصوبہ بندی کریں تاکہ دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔

وفد کے ایک اور رکن نے "تائیوان کی آزادی" کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چینی مین لینڈ کے فوجیان صوبے کے رہائشیوں کے کن من کے دورے جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔