بیجنگ(شِنہوا )چین نے اپنے علاقے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی سخت مخالفت کا اظہار کیاہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ کے تین مشترکہ بیانات کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بندکرے۔ ترجمان نے یہ بیان امریکی حکومت کی جانب سے تائیوان کو تقریباً 7کروڑ50لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری سےمتعلقہ ایک سوال کے جواب میں دیا۔ ژو فینگ لیان نے تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کو بھی خبردار کیا کہ ان کے "آزادی" کے ایجنڈے کے لیے امریکی حمایت اور طاقت کے ذریعے "آزادی" حاصل کرنے کی ان کی کوششیں تائیوان کو جنگ کے دھانے پر لے جائیں گی جو تائیوانی ہم وطنوں کو خطرے میں ڈال دیں گی۔