• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ تاجک سربراہان مملکت دوطرفہ تعلقات کو تیزی سے آگے بڑھارہے ہیں، سفیرتازترین

July 03, 2024

دوشنبے (شِنہوا) تاجکستان میں چینی سفیر جی شومین نے کہا ہے کہ چین۔ تاجکستان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں اور دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی اس میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

چینی سفیر نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین، تاجکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر جامع عمل درآمد ہوسکے اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

سفیر جی نے کہا کہ تاجکستان ایک اچھا ہمسایہ اور چین کا ایک جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور ان کے عوام دوستانہ تبادلے کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے تاجک ہم منصب امام علی رحمان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں دوطرفہ تعلقات نے تیزرفتار پیشرفت کی۔

دونوں ممالک نے 2013 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 2017 میں تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھایا گیا 2019 میں صدر شی کے تاجکستان کے دورے میں فریقین نے مشترکہ طور پر چین - تاجکستان ترقیاتی برادری اور سیکیورٹی برادری قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

دونوں صدورنے 2023 میں مشترکہ طور پر چین۔  تاجکستان برادری کے قیام کا اعلان کیا جس کا مشترکہ مستقبل دیرینہ دوستی، یکجہتی اور باہمی فائدے پر مشتمل ہوگا۔

چینی سفیر نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک قیادت میں دونوں ممالک نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری قائم کرنے ہدف مقرر رکھا ہے جو دوطرفہ تعلقات کو واضح سمت فراہم کرتا ہے۔