بیجنگ(شِنہوا)چینی ریگولیٹرزنے کہا ہے کہ ملک میں طبی خدمات کی قیمتوں میں اصلاحات کے لیے ایک آزمائشی پروگرام کو تین صوبائی سطح کے خطوں تک وسعت دی جائے گی۔
قومی ہیلتھ کیئرسیکیورٹی انتظامیہ (این ایچ ایس اے )کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران پانچ شہروں تانگ شان، سوژو، شیامِن، گان ژو اور لی شان میں آزمائشی پروگرام کی کامیابی کے بعد اب اصلاحات کا یہ دائرہ کار ژی جیانگ اور سیچھوان کے صوبوں کے ساتھ ساتھ اندرونی منگولیا خود مختار علاقے تک بڑھایا جائے گا۔
این ایچ ایس اے نےکہا ہے کہ پانچ شہروں میں آزمائشی بنیادوں پر اصلاحات کے اس عمل کے دوران اعلی تناسب والے آلات کی مدد سے صحت سے متعلق معائنہ جات اور مادی اخراجات کی لاگت میں کمی آئی ہے۔
ادارےکا مزید کہناہے کچھ خدمات کی قیمتیں کم ہیں لیکن نرسنگ، سرجری اور روایتی چینی ادویات جیسی اعلی تکنیکی افرادی قوت کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
این ایچ ایس اے نے کہا کہ وہ صوبائی سطح کے تین خطوں کی براہ راست رہنمائی کرے گا جبکہ اصلاحات کے تجربے سے مستفید ہونے کے لیے آزمائشی پروگرام کے حامل پانچ شہروں کی رہنمائی جاری رہے گی تاکہ اس منصوبے کوملک بھرمیں پھیلایا جاسکے۔