• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تبت میں سبزے کی وسعت میں گزشتہ برسوں کی نسبت اضافہتازترین

February 27, 2023

لہاسا  (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیار خطے میں  مرکزی اور مقامی حکومت کی جنگلات لگانے  کی کوششوں کی بدولت گزشتہ برسوں کے دوران مزید درخت اور پھیلتے ہوئے گھاس کے میدان دیکھے جا سکتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار  کے مطا بق  اس  علاقہ کے دارالحکومت لہاسا نے اونچائی پر درخت لگانے کے منصوبوں کے لیے ایک پائلٹ زون کے طور پر 2012  کے بعد سے سائنسی تحقیق  کی مختلف کوششیں کی ہیں۔اس علاقے کے جنگلات اور چراہ گاہ  بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو ژی گوانگ کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران  اس سطح مرتفع پر جنگلات  لگانے کے لیے 30 سے زائد موزوں انواع کی اسکر یننگ کی گئی اور پودے لگائے گئے ہیں۔سال2021  کے دوران  تبت میں جنگلات کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا تھا ۔ اس منصوبے کے مطابق 2030 تک تقریبا20 لاکھ 70 ہزار مو (1 لاکھ 37 ہزار 800 ہیکٹرز) پر جنگلات لگانے کے منصوبے  کی تکمیل متوقع ہے۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نئے شامل کئے گئے پانی کے ذخیرے میں سالانہ اضافہ بالترتیب 4 کروڑ 98 لاکھ ٹن، کاربن کی تخفیف  2 لاکھ 29 ہزار 100 ٹن اور آکسیجن کا اخراج 1 لاکھ 93 ہزار ٹن تک پہنچ جائے گا جس سے 1.48 ارب  یوآن (تقریبا 21کروڑ 54لاکھ امریکی ڈالر)  سے زیادہ کی سالانہ ماحولیاتی قدر  پیدا ہوگی ۔ تبت کے شمالی سطح مرتفع کے  اوپر اوسطا 4ہزار500 میٹر کی اونچائی پر واقع ناگ چھو  کبھی چین کا واحد شہر تھا جو کہ درختوں سے خالی تھا  ۔تقریبا 20 سال کی تحقیق  کے بعد ان میں سے کچھ درخت  بچ گئے ہیں جو کہ کچھ سرکاری محکموں کے صحن میں اور کچھ سڑکوں کے ساتھ نمو پاررہے ہیں۔علاقائی محکمہ حیاتیات اور ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شوئی یان پنگ کے مطابق مرکزی حکومت نے سال  2012 سے تبت میں ماحولیاتی رکاوٹ  کی تعمیر کے لیے 12.7 ارب  یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کی وسعت  کی شرح بڑھ کر 12.31 فیصد ہو گئی ہیجبکہ چراہ گا ہوں میں پودوں کی جامع وسعت 47.14 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اعداد و شمار  کے مطا بق سال  2022 کے دوران  تبت نے تقریبا 11 لاکھ 80  ہزار  مو کی شجرکاری مکمل کی ہے  اور 43 لاکھ70ہزار  مو سے زیادہ تباہ شدہ گھاس کے میدانوں  کو بحال کیا جس کے ماحولیاتی تحفظ کے  تحت درجہ بندی 50 فیصد رقبے  پر کی گئی ہے ۔