بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2023 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تحفظ آب سہولیات کی تعمیر پر ریکارڈ 974.8 ارب یوآن (تقریباً 136.5 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران ملک میں تحفظ آب کے 37 بڑے منصوبوں سمیت 26 ہزار 400 منصوبوں پر کام کیا گیا۔
تحفظ آب منصوبوں نے پائیدار روزگار میں نمایاں کردارادا کیا جس سے اس مدت کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 24 لاکھ 20 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔
وزارت نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ وہ رواں سال کے اختتام سے قبل تحفظ آب کے بڑے منصوبوں کی ایک اور کھیپ شروع کرے گا اور تعمیر میں مالی تعاون کے لئے مالیاتی بانڈز جاری کئے جائیں گے۔