بیجنگ (شِنہوا) چین نے ثقافتی آثار سے متعلق سائنسی اور تکنیکی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت ثقافت و سیاحت اور نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن (این سی ایچ اے) سمیت دیگر محکموں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ رہنما ہدایات میں ثقافتی آثار سے متعلق سائنس ٹیک جدت میں وسائل کی غیر متوازن تقسیم اور کمزور انتظام جیسےرکاوٹ بننے والے دیرینہ مسائل کو حل کرنے پر زوردیا گیا ہے۔
رہنما ہدایات میں ثقافتی آثار سے متعلق سائنس ٹیک جدت کو بہتر بنانے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے بہتر پلیٹ فارم بنانے، ٹیلنٹ پول کو وسعت دینے اور اس سلسلے میں طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئےہیں۔
گائیڈ لائن میں اپلائیڈ سائنسز میں بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانے اور ثقافتی ورثے سے متعلق کلیدی ٹیکنالوجیز، آلات اور مواد کی تحقیق اور ترقی کو بڑھانے پربھی زور دیا گیا ہے۔