• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،تحقیق وترقی کے اخراجات 2023 میں33کھرب یوآن سے تجاوز کرگئےتازترین

March 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے تحقیق وترقی (آر اینڈ ڈی) کے اخراجات 2023 میں33کھرب یوآن(458ارب50کروڑڈالر) سے تجاوز کرگئے،جو گزشتہ سال سے8.1 فیصد زیادہ ہیں۔
وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی یِن ہی جون نے منگل کوبیجنگ میں دوسیشنزکے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ 2023 میں بنیادی تحقیق پر221 ارب20کروڑ یوآن خرچ کیے گئے جو گزشتہ سال سے9.3 فیصد زیادہ ہیں۔
ین نے کہاکہ سائنسی اور تکنیکی جدت نہ صرف ملک کی روایتی صنعتوں کی مسابقت میں اضافہ کرتی ہے، بلکہ ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہوئے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی نشوونما میں تحریک پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے، کلیدی اہداف کے حصول ، ٹیلنٹ کو بہتر بنانے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔