• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ذرائع پیداوار کی قیمتوں میں اضافہتازترین

June 28, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شماریاتی حکام کی نگرانی میں مو جود زیادہ تر کیپیٹل گڈز کی قیمتیں جون کے اوائل کے مقابلے میں وسط جون میں زیادہ رہیں۔ قومی ادارہ برائے شماریات(این بی ایس) کے مطابق ن9 زمروں میں درجہ بندی کی گئی 50 اہم اشیا میں سے 26 کی  اس عرصے کے دوران قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ  21 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور تین اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ خاص طور پر مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جون کے اوائل کے مقابلے میں وسط جون میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اینتھراسائٹ کی قیمت میں 11.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی جو سب سے بڑی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی عرصے کے دوران رِبڈ اسٹیل سلاخوں کی قیمت میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی۔   یہ اعداد و شمار ہر 10 دن بعد جاری کیے جاتے ہیں جو ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریبا2 ہزار ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے سروے پر مبنی ہوتے ہیں۔