• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ذرائع پیداوار کی قیمتوں میں اضافہتازترین

August 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شماریاتی حکام کی نگرانی میں جولائی کے آخر میں جولائی کے وسط کے مقابلے میں بیشتر پیداواری اشیا کی قیمتیں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔

قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق 9 کیٹیگریز میں درجہ بندی کی گئی،  اس عرصے میں 50 بڑی اشیا میں سے 39 اشیا کی  قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 4 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

خاص طور پر جولائی کے وسط کے مقابلے میں جولائی کے آخر میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 3.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رِبڈ سٹیل سلاخوں کی قیمت میں 1.8 فیصد اور کو کنگ کوئلے کی قیمت میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ اعداد و شمار ہر 10 دن بعد جاری کیے جاتے ہیں جو ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزار ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے سروے پر مبنی ہیں۔