• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، تیاجن میں دوسرے پیشہ ورانہ مہارت کے مقابلے کا انعقادتازترین

September 17, 2023

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں چین کا پیشہ ورانہ مہارتوں کا دوسرا مقابلہ شروع ہوگیا اس میں ہنر مند باصلاحیت افراد کی تربیت ، تقرری ، صلاحیتوں کی جانچ اور حوصلہ افزائی کے میکانزم کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

رواں سال 4 ہزار 45 شرکاء اور 3 ہزار 270 ججز 109 مسابقتی مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں جو پہلے مقابلے کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ یہ چین کا سب بڑا اور اعلیٰ درجے کی جامع پیشہ ورانہ مہارتوں کا قومی مقابلہ ہے جو 4 روز جاری رہے گا۔

رواں سال نئے پیشوں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں مہارت کی 20 نئی کیٹگریز شامل کی گئی ہیں جن میں  آل میڈیا آپریشنز اور انٹرنیٹ مارکیٹنگ شامل ہیں۔

مقابلے میں ذہین مینوفیکچرنگ انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت انجینئرنگ ٹیکنالوجی جیسے 5 پیشہ ورانہ ٹیکنالوجی مسابقتی مقابلے بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس کا مقصد انہیں انضمام اور تکنیکی مہارتوں میں ترقی کے رجحان کے تحت لانا ہے۔

چین میں پیشہ ورانہ مہارت کا پہلا مقابلہ صوبہ گوانگ ڈونگ کے صدرمقام گوانگ ژو میں دسمبر 2020 میں منعقد ہوا تھا۔