تیان جن(شِنہوا) چین کی شمالی تیان جن بندرگاہ کے ذریعے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 54 لاکھ 10ہزار بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) کنٹینرز کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال کی نسبت ریکارڈ 7.2 فیصد زیادہ ہے۔
تیان جن پورٹ گروپ کے مطابق تیانجن بندرگاہ سے 2024 کے پہلے تین مہینوں میں 11 کروڑ 80 لاکھ ٹن سامان کی آمدورفت ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 3.2 فیصد زیادہ ہے۔ اس سال کے شروع میں بندرگاہ نے چلی سے چیری کی درآمد کو آسان بنانے کے لیے ایک نیا براہ راست شپنگ روٹ شروع کیا جو بیجنگ-تیانجن-ہیبے کے علاقے میں لاطینی امریکی چیریوں کے لیے پہلی براہ راست شپنگ سروس کی نشاندہی کرتا ہے۔