تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں ایک بین الاقوامی بیج نمائش کا آغاز ہوگیا ہے جس کا مقصد بیجوں کی صنعت میں تکنیکی اختراع کا فروغ ہے۔
14 ویں چائنہ بین الاقوامی بیج نمائش میں بیجوں کی صنعت سے متعلق وسیع مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کی گئی ہے۔ نمائش کا رقبہ 20 ہزار مربع میٹرز پر محیط ہے۔
نمائش 3 روز جاری رہے گی جس میں 1 ہزار 200 کمپنیاں ، جامعات اور اداروں کے ساتھ ساتھ بیج کی پیداوار کے مراکز حصہ لے رہے ہیں۔
نمائش میں حیاتیاتی افزائش صنعت کاری، دانشورانہ املاک کے تحفظ اور دیگر موضوعات پر فورمز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
چا ئنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم وان جیان من نے کہا کہ کئی برس سے چین نے اناج کی زبردست فصل حاصل کی ہے، جس میں بنیادی خوراک کا مکمل تحفظ اور اناج میں بنیادی خود کفالت بھی شامل ہے۔ چین میں چاول اور گندم کی فی یونٹ پیداوار عالمی اوسط سے زیادہ ہے۔
تیان جن کے نائب میئر شیے یوآن نے کہا کہ یہ نمائش ماہرین اور کاروباری افراد کو خیالات کے تبادلے اور تعاون کے فروغ میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہےجس سے چین کی بیجوں صنعت میں سائنس اور تکنیکی ترقی کو فروغ ملے گا۔