تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن نے چائنہ ۔یورپین بزنس فورم کا انعقاد کیا جس کا مقصد چینی اور یورپی کاروباری تعاون کے لیے اعلیٰ درجے کا تبادلہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
ایک روزہ تقریب کے منتظمین نے بتایا کہ اس میں اندرون و بیرون ملک سے 350 سے زائد شرکا نے شرکت کی جن میں سرکاری حکام، تجارتی ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور چینی اور یورپی کاروباری افراد شامل تھے۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کے مرکز تیان جن نے 10 ہزار سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں کو اپنی طرف راغب کیا ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حقیقی استعمال 200 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔
میونسپل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق اس وقت تیان جن میں فارچیون 500 کے 276 کاروباری ادارے ہیں جن میں 176 غیر ملکی کمپنیز بھی شامل ہیں۔
تیان جن کے بن ہائی نیو ایریا کے پارٹی سربراہ لیان ماؤجن نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیان جن مارکیٹ پر مبنی قانونی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنا جاری رکھے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گا۔
منتظمین نے کہا کہ یورپی کاروباری افراد اور بلدیاتی حکومت کے مابین مواصلات وتبادلوں کو مضبوط بنانے کے لئے تقریب کے دوران ایک کاروباری فروغ کی سرگرمی اور حکومت انٹرپرائز ڈائیلاگ ذیلی فورم کا بھی انعقاد کیا گیا۔