وین چھانگ ، ہائی نان (شِںہوا) تیان ژو۔ 6 مال بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ ۔7 وائی 7 کیریئر راکٹ کو خلا میں بھیجنے کے لئے لانچنگ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق مال بردار خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پر خلا میں بھیج دیا جائے گا۔
ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ چین کے جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مرکز پر سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں اور منصوبہ کے تحت لانچ سے قبل اس کی جانچ اور مختلف تجربات کئے جائیں گے۔