تیانجن (شنہوا) چین کی تیانجن میونسپلٹی نے اس سال 4.5 فیصد کی اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا ہے۔
میونسپل پیپلز کانگریس کے جاری سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی میونسپل گورنمنٹ کی ورک رپورٹ کے مطابق تیانجن کی کوشش ہے کہ عام سرکاری بجٹ ریونیو اور فی کس ڈسپوز ایبل آمدنی کو مجموعی اقتصادی ترقی کے مساوی رکھا جائے اور 2024 میں فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں مثبت نمو حاصل کی جائے۔
میونسپلٹی کا مقصد 3 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کرنا ہے اور اس کا ہدف صارفین کی قیمتوں کا اشاریہ 2024 میں تقریباً 3 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔