• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،تیانجن سٹوریج کمپلیکس سے گیس کی پیداوار کا نیا ریکارڈتازترین

March 15, 2024

تیانجن(شِنہوا)چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں چین کی تیل کی بڑی کمپنی پیٹرو چائنہ کی ذیلی شاخ پیٹرو چائنہ ڈاگانگ آئل فیلڈ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی قدرتی گیس کی پیداوارکا ایک نیا ریکارڈ قائم ہواہے۔

پیٹروچائنہ ڈاگانگ آئل فیلڈ کمپنی کے مطابق مارچ  کے مہینے تک جاری رہنے والی  گیس نکالنے کی سالانہ مدت کے دوران کل 2.2  ارب  کیوبک میٹر سے زیادہ گیس پیداوار حاصل کی گئی ہے، جو گزشتہ سال  کی نسبت 16 فیصد زیادہ ہے۔

بیجنگ-تیانجن-ہوبے علاقے میں سب سے بڑے اور موثر ترین علاقائی گیس پیدا کرنے والی کمپنی  کے طور پر ڈاگانگ آئل فیلڈ گیس سٹوریج کمپلیکس خطے میں گیس کی طلب کو پورا کرنے اور ہنگامی  بنیادوں پر گیس کی فراہمی کے اہداف کو پورا کرتی ہے۔یہاں سے پیدا ہونے والی قدرتی گیس دو گھنٹے کے  اندر بیجنگ کے مرکز تک پہنچ سکتی ہے۔

کمپنی کے اہلکار لی کائی  شیونگ  نے کہا کہ یہ تنصیبات 8ہزار 500 دنوں سے فعال ہیں اور اب تک تقریباً 33 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس نکالی جاچکی ہے۔