چھانگ شا(شِنہوا)چین کے صوبے ہونان کے دارالحکومت چھناگ شا میں ایک تیز رفتار گاڑی نے راہگیروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
میونسپل پبلک سکیورٹی بیورو کے مطابق زخمی افراد کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 3 کو معمولی زخم آئے۔
سو نامی 55 سالہ مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔