بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تجارتی گاڑیوں کی فروخت 33 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 19.8 فیصد زائد ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے میں خاص طور پر ٹرکوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 19.5 فیصد بڑھ کر 29 لاکھ 10 ہزار یونٹس رہی۔
اسی مدت میں تقریباً 3 لاکھ 89 ہزار بسیں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22.2 فیصد زائد ہیں۔
چین نے جنوری سے اکتوبر کے دوران 6 لاکھ 16 ہزار تجارتی گاڑیاں برآمد کی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 28.3 فیصد زیادہ ہے۔